تبدیل ماہیت

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - ماہیت بدل جانا۔  کیوں نہ ہو تبدیل ماہیت کا مج کو اعتراف میرے بخت بد سے ہے تاثیر سم تر پاک میں      ( ١٨٩٤ء، دیوان زکی، ١١٤ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تبدیل' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'ماہیت' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٥ء میں "دیوان زکی" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث